ادارہ ادب اسلامی آکوٹ کی جانب سے ایک ادبی نشست کا انعقاد

 آکوٹ

جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کی جانب سے منائی جا رہی کل ریاستی دعوتی مہم" اندھیروں سے اجالے کی طرف " کے ضمن میں ادارہ ادب  اسلامی آکوٹ کی جانب سے بتاریخ 23 جنوری بروز اتوار کو بعد نمازِ عشاء مولانا مودودی ھال اقبال کے جی شوکت علی چوک آکوٹ میں ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مقام اور باہر مقام سے شعراء نے شرکت کی۔نشست کا آغاز برادر محمد اعجاز کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ ابتدائی نظامت  یاسین ملک صاحب نے کی۔

نشست کی نظامت کے فرائض کلیم شاداب صاحب نے بحسن خوبی انجام دئے ۔ مقامی شعراء  محترم محمد ابراہیم خان صاحب، محترم واثق ندیم صاحب، محترم سراج عارف صاحب، برادر غلام فرید صاحب، برادر اعجاز بسمل صاحب، برادر خان اسلم احمد راہی صاحب، اور بیرونی شعراء میں باون بیر سے برادر نظیر احمد صاحب، موہالہ سے شاکر احمد شاکر صاحب اور عامرسہل صاحب نے   اپنا کلام پیش کیا۔ نشست میں تقریباً ۲۰۰ افراد نے شرکت کی۔نشست رات ۱۱ بجے تک چلی سامعین شعراء کے کلام سے محظوظ ہوتے رہے۔ الحمد للّٰہ نشست بہت کامیاب رہی۔

 اللّٰہ جماعت کی کوششوں کو کامیابی و کامرانی عطا کرے ۔۔۔۔آمین

میڈیا سیل،جماعت اسلامی ہند۔آکوٹ



Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget